ابنا: گلبدین حکمتیار کی زیر قیادت حزب اسلامی نے آج دعوی کیا کہ اس گروہ کے جنگجوؤں نے غیرملکی افواج کے ایک ہیلی کاپٹر کو صوبۂ پکتیا کے اریوب جاجی ضلع کے قریب نشانہ بنا کر گرا دیا – حزب اسلامی نے اس واقعے میں غیرملکی فوجیوں کے جانی نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا -دوسری جانب طالبان نے بھی صوبۂ ھرات کے شینڈنڈ میں امریکی ایئربیس میں ایک جنگی ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے کی اطلاع دیتے ہوئے دعوی کیا کہ اس واقعے میں ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے –بعض خبری ذرائع نے آج روس کے ایک ہیلی کاپٹر پر بھی فائرنگ کی خبر دی ہے –افغانستان سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبۂ قندوز میں طالبان کے ایک حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے – طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے دعوی کیا کہ افغانستان کے شمالی شہر چاردرہ کے نوآباد علاقے میں آج دوپہر ایک امریکی ٹینک کو طالبان نے دھماکے سے تباہ کیا جسکے نتیجے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے –ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے یہ بھی دعوی کیا کہ امریکی فوجیوں نے آج صوبۂ لوگر کے برکی برک کے قریب ایک گاؤں کو چار میزائلوں سے نشانہ بنا یا جسکے نتیجے میں 8 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے -
.....
/169